15 اکتوبر 2014 - 12:03
برطانوی پارلیمنٹ کی تجویز سے اسرائیل ناراض

برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطین کو ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے کے لئے پیش کی گئی تجویز کی منظوری پر اسرائیل نے غصے کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے منگل کو کہا کہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کی حیثیت سے تسلیم کئے جانے کے لئے ہونے والی ووٹنگ سے ان کوششوں کو دھچکا لگے گا جو انہیں کے الفاظ میں فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی امن کے لئے انجام دی جا رہی ہیں۔

در ایں اثنا مقبوضہ فلسطین میں برطانوی سفیر میتھیو گولڈ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیل کے حالیہ  50 روزہ حملوں کے بعد برطانیہ سمیت پوری دنیا میں عوامی جذبات اسرائیل کے خلاف ہو گئے ہیں۔ برطانوی سفیر نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہاؤس آف كامنس میں ملت فلسطین کے مفاد میں ووٹنگ اس لیے اہم ہے کہ یہ اسرائیلی حکومت کے سلسلے میں منفی سوچ کی عکاسی ہے۔

گولڈ نے کہا کہ میرے خیال میں اس طرف سے فکر مند ہونا صحیح ہے کیونکہ یہ رائے عامہ کی سمت کو ظاہر کرتا ہے۔

.......

/169